حیدرآباد،22مئی (اعتمادنیوز)چہارشنبہ کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں45سالہ لاری ڈرائیور فوت ہوگیا۔راجیندر نگر پولیس کے مطابق نعش کی شناخت54سالہ محمد بہا الدین کی حیثیت سے کی گئی جو نوابصاحب کنٹہ کے رہائشی تھے۔حادثہ چہارشنبہ کی صبح پی وی این آر ایکسپریس وے پلر
نمبر149کے قریب پیش آیا۔محمد بہا الدین روڈ کراس کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ایک تیز رفتار آٹو نے انہیں ٹکر دیدی جسکے نتیجے میں انہیں شدید زخم آئے او ر انہیں فوری طور پر عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں رات میں فوت ہوگئے۔راجیندر نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔